عطارد کے لیے خلائی مشن

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 11:30

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) عطارد نظامِ شمسی میں پہلا اور سب سے زیادہ پراسرار سیارہ ہے۔ آیونائزڈ گیسیں اور سورج کے قریب ہونے کے سبب بلند درجہ حرارت، اس کے تحقیقی مشن کو مشکل بناتے ہیں۔اس سیارے کے لیے جانے والا پہلا خلائی جہاز ناسا کا میرینر 10 تھا جو سورج کے گرد چکر لگاتے ہوئے سنہ 1974ء تا 75ے تین بار مختصر وقت کے لیے اس کے پاس سے گزرا تھا اور اسکی تقریباً 45 فیصد سطح کے نقشے تیار کیے تھے۔

(جاری ہے)

بیپی کولمبو عطارد کی تحقیق کے لیے جاپانی اور یورپی خلائی ایجنسیوں کا مشترکہ مشن ہے۔ اس میں دو خلائی جہاز عطارد کے گرد چکر لگائیں گے۔ مرکری میگنیٹواسفیرِک اربیٹر یعنی ایم ایم او، جاپان نے تیار کیا ہے جو سیارے کے مقناطیسی میدان پر تحقیق کرے گا۔ جبکہ مرکری پلینٹری اربیٹر یعنی ایم پی او، یورپ نے تیار کیا ہے جو سیارے کی زمین اور معدنیات کے بارے میں پتا لگائے گا۔ دونوں ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ خلائی جہاز عطارد کے گرد مختلف مداروں میں داخل ہونے کے لیے دسمبر 2025ء کے قریب ایک دوسرے سے الگ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :