قوم پرستی بڑھ رہی ہے، جرمن چانسلر

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 13:30

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں قوم پرستی کے پھیلنے کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

حکمران سیاسی پارٹی کرسچین ڈیموکریٹک یونین کی نیون کرشن میں منعقدہ علاقائی میٹنگ کے دوران مرکل نے کہا کہ تعصب کو ختم کرنا ہو گا کیونکہ یہی بعد ازاں شدت اختیار کرتے ہوئے قوم پرستی کی طرف راغب کرتا ہے۔ انہوں نے دہرایا کہ کہ مضبوط یورپ ہی دراصل مستحکم جرمنی کی ضمانت ہو سکتا ہے اس لیے یورپی سطح پر اتحاد برقرار رکھنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :