بدنام زمانہ بکیے ولی خان سمیت 15جواریے گرفتار

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 18:34

بدنام زمانہ بکیے ولی خان سمیت 15جواریے گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) لوئر مال پولیس نے کامیاب کارروائی کر کے بدنام زمانہ بکیے ولی خان سمیت 15جواریے گرفتارکر لیے ۔ پولیس کے مطابق ملزم ولی خان میچ اور ریس پر جوا کروا رہا تھا۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضہ سے جوئے پر لگی ہوئی رقم 42ہزار روپے ،ایک ایل سی ڈی ،دو د لیپ ٹاپ،14عدد موبائل،چار عدپی ٹی سی ایل وائرلیس سیٹ اور ٹیپ ریکارڈر برآمد کر لئے گئے ۔ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :