34 ء سے 1965ء تک کی ماڈل کی گاڑیوں کی ونٹج کاروں کی ریلی

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 18:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے زیر اہتمام ونٹج کاروں کی ریلی کا اہتمام کیا گیا، ریلی میں 1934 سے 1965 ء تک کی ماڈل کی 14 گاڑیاں شامل تھیں۔ان گاڑیوں میں مرسیڈیز، بیٹل فورڈ، مورس اور دیگر شامل تھی۔

(جاری ہے)

ریلی دہلی دروازے سے شروع ہو کر شاہی قلعہ پر اختتام ہوئی۔ سیاحوں نے قیمتی ونٹج گاڑیوں کے ساتھ تصاویر اتروائیں۔ ترجمان والڈ سٹی اتھارٹی تانیہ قریشی کا کہنا تھا کہ اس ریلی کا مقصد سیاحوں کو تاریخی ورثہ کی طرف متوجہ کرنا ہے اور انشااللہ ہم اس ونٹج کار شو کو مستقل بنیادوں پر شاہی قلعہ اور دیگر سیاحتی مقامات پر کریں گے۔

متعلقہ عنوان :