شعیب ملک کے ہاں بچے کی ولادت متوقع ، آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20سیریز میں ٹیم کو جوائن نہیں کرسکے

شعیب ملک نے پیغام دیا ہے کہ وہ اگلے دو دن میں ابوظہبی پہنچ جائیں گے، ٹیم منیجر طلعت علی ملک

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 21:37

شعیب ملک کے ہاں بچے کی ولادت متوقع ، آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20سیریز میں ٹیم ..
ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2018ء) پاکستان اور آسڑیلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بدھ 24 اکتوبر کو شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق سیریز کے لئے اعلان کردہ پندرہ رکنی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے ابوظہبی میں ٹیم مینجر کو رپورٹ کر دی ہے لیکن سابق کپتان شعیب ملک نے تاحال ٹیم کو جوائن نہیں کیا۔

(جاری ہے)

ٹیم منیجر طلعت علی ملک کا کہنا ہے کہ انہیں شعیب ملک نے پیغام دیا ہے کہ وہ اگلے دو دن میں ابوظہبی پہنچ جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا حیدرآباد دکن میں ہیں اور ان کے گھر بچے کی ولادت متوقع ہے، جس کے سبب ابھی وہ فورا ابوظہبی نہیں آسکے۔یاد رہے 36 سالہ سابق کپتان نے 14 اکتوبر کو سوشل میڈیا پر پیغام چھوڑا تھا کہ جب بچے کی ولادت ہوگی تو وہ اس باقاعدہ اعلان کریں گے۔۔