ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز (کل) ہو گا، صف اول کی 8 کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گی

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 21:50

ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز (کل) ہو گا، صف اول کی 8 کھلاڑی ایکشن ..
کالانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) 48ویں ویمنز ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز (کل) اتوار سے کالانگ، سنگاپور میں ہو رہا ہے جس میں دنیائے ٹینس کی صف اول کی 8 کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی، ڈنمارک کی سٹار کھلاڑی کیرولین وزنائیکی اعزاز کا دفاع کریں گی۔ سرینا ولیمز اور سیمونا ہالپ ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی آٹھ کھلاڑیوں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، کیرولین وزنائیکی، پیٹرا کویٹووا، ایلینا سویتولینا اور کیرولینا پلسکووا وائٹ گروپ جبکہ اینجلیق کربر، نائومی اوساکا، سیلونی سٹیفنز اور کیکی برٹنز کو ریڈ گروپ میں رکھا گیا ہے، ہر گروپ سے دو ٹاپ کھلاڑی سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کریں گی، دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 28 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :