ریلوے لائن عبور کرنے کے دوران سکھر سے خان پور جانے والی روہی ایکسپریس کی زد میں آکر خاتون جاں بحق

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 22:53

رحیم یار خان۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) ایک ہی خاندان کے موٹرسائیکل سوار 4افراد ریلوے لائن عبور کرنے کے دوران سکھر سے خان پور جانے والی روہی ایکسپریس کی زد میں آگئے 28سالہ خاتون جاں بحق ،7سالہ بیٹا ،9سالہ بیٹی، موٹرسائیکل سوار زخمی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل تینوں کی حالت خطرے سے باہرذرائع کے مطابق گزشتہ روز بھٹہ کالونی کارہائشی محمد عمران 28سالہ نسیم اختر اوراس کے بچوں 7سالہ امیر معاویہ اور9سالہ ثانیہ کے ہمراہ بستی پیر شہیداں جانے کیلئے ریلوے لائن عبور کررہا تھا کہ اسی دوران سکھر سے خان پور جانے والی روہی ایکسپریس کی زد میں آگئے جس کے نتیجہ میں28سالہ نسیم اختر زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پرہی دم توڑگئی جبکہ 9سالہ ثانیہ اور7سالہ امیرمعاویہ شدید زخمی جبکہ محمد عمران معمولی زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں تینوں کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جارہی ہے جبکہ ہلاک ہونے والی نسیم اختر کی نعش کارروائی کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :