وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا گوادر آف روڈ جیپ ریلی کے کچے ٹریک کا معائنہ ، ریلی میں حصہ لینے والی گاڑیوں کی ریس بھی دیکھی

اتوار 21 اکتوبر 2018 00:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے گوادر آف روڈ جیپ ریلی کے کچے ٹریک کا معائنہ اوراس موقع پر ریلی میں حصہ لینے والی گاڑیوں کی ریس بھی دیکھی۔ واضح رہے کہ تین روزہ گوادر آف روڈ جیپ ریلی شروع ہو گئی ہے ریلی کے پہلے روز دو کلومیٹر کا کوالیفائڈ راؤنڈہوا جبکہ آج اسٹوک کیٹیگری کے اے بی سی کیٹیگری کے عام گاڑیوں کے درمیان مقابلہ ہوا ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز پرپییڈ کیٹیگری کے اے بی سی کے درمیان مقابلہ ہوگا جس میں نادرخان مگسی، عامر مگسی صاحبزادہ سلطان رونی پٹیل اور مقامی ریسرز حصہ لینگے جبکہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا بھی ریس میں حصہ لینا متوقع ہے۔ واضح رہے کہ پہلی بار گوادر آف روڈ جیپ ریلی میں پانچ خواتین حصہ لے رہی ہیں اور ٹوٹل 150ڈرائیور مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں اور اس ریلی کا ٹریک گوادر پشکان گنز جیوانی ہلیری تا گوادر 240کلومیٹر تک مقرر گیا ہے اور اس ریلی کو دیکھنے کیلئے ملک بھر سے شائقین گوادر پہنچ گئے ہیں اور اس حوالے سے سیکورٹی کے انتظامات بھی انتہائی سخت کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :