ڈی آئی خان‘ گھریلو ناچاقی پر نوجوان نے اپنی زندگی کاچراغ گل کردیا

اتوار 21 اکتوبر 2018 12:30

ڈی آئی خان۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) والدین سے گھریلو ناچاقی پر شادی شدہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھاکر اپنی زندگی کا چراغ گل کردیا ،متوفی کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی ،پولیس نے رپورٹ درج کرکے واقعہ کی چھان بین شروع کردی ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کی حدود علاقہ ڈیال میں 23 سالہ نوجوان محمد رمضان ولد غلام رسول قوم ڈیال سکنہ ڈیال اپنے چچا کے ساتھ قریبی اراضی میں گھا س کو پانی لگانے کے لئے گیا ہوا تھا کہ اس دوران اس نے وہیں گندم محفوظ رکھنے والی زہریلی کھالیں ۔

حالت بگڑنے پر اسے فوری طور پر اسے ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں پر اس کا معدہ صاف کرنے کی کوشش کی گئی لیکن زہر پورے جسم میں پھیل جانے کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکا اور ہسپتال میں دم توڑ گیا۔متوفی کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی ۔لواحقین کے مطابق متوفی نے اپنے والدین کے ساتھ گھریلو ناچاقی پر انتہائی قدم اٹھایا ۔متوفی دو بچوں کا باپ بتایا گیا ہے ۔پولیس نے رپورٹ درج کرکے واقعہ کی چھان بین شروع کردی ہے۔