ڈی آئی خان‘ بھیک کی آڑ میں چوری کی سنگین واردات ‘بھکاری خواتین لاکھوں روپے نقدی چوری کرکے فرار

اتوار 21 اکتوبر 2018 12:30

ڈی آئی خان۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) بھیک کی آڑ میں چوری کی سنگین واردات ، علاقہ منیز آباد میں بھکاری خواتین مکان سے لاکھوں روپے نقدی چوری کرکے فرار ہوگئیں ،تین خواتین سمیت چھ افراد کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کی حدود منیز آباد میں تین بھکاری خواتین بھیک مانگنے کے بہانے مکان میں داخل ہوئیں اور اہل خانہ کی موجود گی میں وہاں کمرے کے اندر موجود بیگ سے سات لاکھ 85 ہزار روپے نقدی اور ایک عدد پاسپورٹ چوری کرکے رفوچکر ہوگئیں۔پولیس نے مالک تنویر احمد ولد امت خان قوم وزیر سکنہ منیز آباد کی رپورٹ پر تین خواتین سمیت چھ افراد کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کر کے چور گروہ کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :