چینی صدر کا نجی شعبہ پرملکی ترقی و ا معاشی و اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کردار اداکرنے پر زور

اتوار 21 اکتوبر 2018 17:10

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) چین کے صدر شی جن پنگ نے نجی کاروباری شعبے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے اعتماد میں استحکام لاکر ملکی ترقی اور اختراعی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار اداکرے۔یہ بات انھوں نے کاروباری برادری کے نام ایک پیغام میں کہی۔

(جاری ہے)

صدر شی جن پنگ جو چین کی کیمونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی ملٹری کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں، نے ملک سے غربت کے خاتمے کے لیے نجی کاروباری طبقے کی خدمات کو سراہتے ہوئے انھیں مزید عزم سے کام کرنے کا مشورہ دیا۔

انھوں نے کہا کہ 60 ہزار سے زیادہ کاروباری اداروں نے غریبوں کو امداد کی مہم میں حصہ لیا۔اکتوبر 2015 ء کے آغاز سے اب تک 10 ہزار چھوٹے کاروباری ادار وں اور 10 ہزار دیہاتوں میں امداد فراہم کی چکی ہے جن میں سے 100 کو رواں ماہ کے آغاز میں ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :