ڈی آئی خان،گرلز سکولز ٹورنامنٹ کے مقابلے جاری، مڈل اورہائی سکولز کی طالبات کی بھرپور شرکت

اتوار 21 اکتوبر 2018 18:00

ڈی آئی خان۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرزنانہ زیب النساء خٹک کی ذاتی دلچسپی اورکوششوں سے ضلع بھر میں گرلز سکولز ٹورنامنٹ کے مقابلے جاری ہیں جس میں مڈل اورہائی سکولز کی طالبات بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہی ہیں ۔ اس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر ایک میں ٹیبل ٹینس ڈبل کامقابلہ ہوا۔

سٹی زون کی 16ٹیموں نے اس میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ گرلزہائی سکول نمبر تین نے پہلی پوزیشن اورگورنمنٹ گرلزہائی سکول بہاری کالونی نے دوسری پوزیشن حاصل کی جب کہ پروآزون میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پروآ نے پہلی اورگورنمنٹ گرلزہائی سکول ببرپکہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ان مقابلوں کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی کھلاڑیوں نے اس ٹورنامنٹ کے انعقادکوخوش آئندقراردیتے ہوئے محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا اورباالخصوص ڈی ای او زنانہ زیب النساء خٹک کاشکریہ اداکیا۔

متعلقہ عنوان :