جمس میں 20کروڑسے زائد کی غیر ضروری ادویات خریدنے کاانکشاف

ادویات کی معیاد ختم ہونے میں صرف چارماہ بچے استعمال انتہائی کم ڈائریکٹر نے سیکریٹر ی صحت کو خط لکھ دیا

اتوار 21 اکتوبر 2018 19:20

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) جمس میں 20کروڑسے زائد کی غیر ضروری ادویات خریدنے کاانکشاف۔

(جاری ہے)

ادویات کی معیاد ختم ہونے میں صرف چارماہ بچے استعمال انتہائی کم ڈائریکٹر نے سیکریٹر ی صحت کو خط لکھ دیا جن ادویات کی معیاد میں کچھ ماہ بچے ہیں ودیگر اسپتال کو دی جائیں گی :ڈائریکٹر جمس عبدالواحد تگڑتفصیلات کے مطابق یو ایس ایڈ کے تعاد ن سے جیکب آبادمیں تعمیر کیے گئے جیکب آباد انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (جمس)انتہائی سنگین بے ضابطگی سامنے آئی ہے سابق ڈائریکٹر کی جانب سے بھاری کمیشن کے لالچ میں مختلف کمپنیزسے 20کروڑسے زائد کی غیر ضروری ادویات خریدنے کاانکشاف ہواہے جن میں ہزاروں انجکشن ،گولیاں اور دیگر ادویات شامل ہیں جن کے معیاد ختم ہونے میں صرف کچھ ماہ بچے ہیں استعمال انتہائی کم ہونے کی وجہ سے یہ ادویات جلد ہی زائد المعیاد ہوجائیں گی اس حوالے سے نئے ڈائریکٹر جمس ڈاکٹر عبدالواحد تگڑنے سیکریٹری صحت کو خط لکھ کر ادویات کے اسکینڈل سے آگاہ کرتے ہوئے ادویات کے حوالے سے مزید کاروائی کے لیے ہدایات مانگی ہیں لکھے گئے خط کے مطابق ایملو ڈیپائن گولی 2015,16میں بڑی تعداد میں خریدی گئی جواسپتال میں اب بھی 12ہزار موجود ہیں اس گولی کا ہرمہینے جمس میں استعمال زیادہ سے زیادہ 780ہے اوریہ گولی فروری 2019میں زائد المعیاد ہوجائے گی چارماہ بچے ہیں یہ بھی بتایاگیاکہ ڈسپرین بھی ہزاروں کی تعداد میں خریدی گئی اس وقت بھی جمس میں 2لاکھ 5ہزار 4سوگولیاں موجود ہیں جو دسمبر 2018میں زائد المعیاد ہوگی فیو رسی مائیڈ20mgکی انجکشن اس وقت 28ہزار موجودہیں ہرمہینے اس کا استعمال 35سے 120ہے اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ڈائریکٹر جمس عبدالواحد تگڑنے بتایاکہ محکمہ صحت کے حکام نے ہدایت دی ہیں کہ مذکورہ ادویات ضلع کی دیگر اسپتالوں میں دی جائیں اس لیے سول اسپتال جیکب آباد ،گڑھی خیرواورٹھل کے اسپتال میں یہ ادویات دی گئی ہیں ان سے جب سوال کیاگیاکہ ضلع کی سب سے بڑی اسپتال جمس میں ان ادویات کا اتنا کم استعمال ہے تودیگرمیں تو انتہائی کم ہوگا یہ کیسے استعمال ہوں گی کا ڈائریکٹر تسلی بخش جواب نہ دے سکے ان کا کہناتھاکہ ڈی ایچ او کوبھی یہ ادویات دی ہیں ،انہوںنے کہاکہ ان ادویات کی مالیت کاحساب لگارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :