خاران لیویز تھانہ میں دستی بم کا حملہ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

اتوار 21 اکتوبر 2018 21:00

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) خاران لیویز تھانہ میں دستی بم کا حملہ،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،خاران لیویز میجر رسالدارکے مطابق مغرب کے بعد نامعلوم افراد نے شہر میں واقع لیویز تھانہ میں دستی بم پھینکا اورفرار ہوگئے تاہم بم پھٹنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ،لیویز تھانے پر بم پھینکنے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ،رات گئے تک ملزمان کی تلاش جاری تھی۔