ڈی سی لاہور نے اپنا گھر پروگرام کیلئے جگہ کے تعین پراسسٹنٹ کمشنرز سے تفصیلات مانگ لیں

پیر 22 اکتوبر 2018 17:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے وزیراعظم پروگرام اپنا گھر کے تحت تمام اسسٹنٹ کمشنرز سے تفصیلات مانگ لیں ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں اپنا گھر کے لئے پانچوں تحصیلوں میں جگہ کے تعین کے لئے رپورٹ مانگی گئی ہے۔جگہ کا ٹوٹل ایریا بھی رپورٹ میں شامل ہو گا اورجگہ کی موجودہ صورتحال کی رپورٹ بھی مانگی گئی ہے اورجگہ شہر سے کتنی دور ہے کی بھی رپورٹ مانگی گئی ہے۔ڈی سی لاہور کیپٹن(ر) انوارالحق نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز پانچ دن کے اندر اس عمل کو مکمل کریں۔

متعلقہ عنوان :