نائجیریا میں فرقہ وارانہ تشدد میں 55 افراد ہلاک

پیر 22 اکتوبر 2018 20:53

ابوجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) نائجیریا کی شمالی ریاست کادونا میں گزشتہ چند روز سے جاری فرقہ وارانہ جھڑپوں میں55 افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس کمشنر احمد عبد الرحمان نے کہا ہے کہ یہ جھڑپیں کاسووان مغانی نامی علاقے کے دو مقامی قبائل کے درمیان ہوئیں۔ ان پرتشدد جھڑپوں میں ملوث ہونے کے شبے میں 22 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ حالات پر قابو پانے کے لیے ریاست کی جانب سے علاقے میں جمعرات سے کرفیو نافذ ہے۔

متعلقہ عنوان :