چکوال،شہری اور ٹاون علاقوں میں تجاوزات 30اکتوبر تک ختم کروائی جائیں گی،غلام صغیر شاہد
پیر 22 اکتوبر 2018 22:30
(جاری ہے)
ڈپٹی کمشنر چکوال نے ریلوے گراونڈ پر کوٹرا کرکٹ کے ڈھیر کو ہٹا کر کنٹینر رکھنے کے لئے چیرمین بلدیہ چکوال کو ہدایت کی ۔
راولپنڈی بائی پاس پر ماربل فیکٹریوں کے مالکان کوسٹرک کے کنارے رکھے ماربل ویسٹ کے ڈمپ کو ختم کر کے بلدیہ چکوال کی جانب سے مقررہ جگہ پر شفٹ کرنے کی ہدایت کی تاکہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں تعاون کریں انہوں نے چیرمین بلدیہ کو پنڈی بائی پاس پھاٹک کے چوک کو صاف ستھرا کر کے گرین پلاٹ لگایا جائے ۔راوپنڈی روڈ پر زیر تعمیر پلازوں کے معائنہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر چکوال نے بلدیہ کے ٹائون پلانر کو مجوزا زیر تعمیر کمرشل پلازوں کے نقشہ جات کل رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ڈسٹرکٹ پریس کلب چکوال اور اس سے ملعقہ آبادی میں بلدیہ چکوال کی جانب سے جاری صفائی مہم کا معائنہ کے موقع پر بلدیہ اہلکاروں کی جانب سے کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آگ لگانے پر دفعہ 144نافذہے انہوں نے سینٹری سپروائز کو وارننگ دیتے ہوئے کہا آئندہ ایسا ہونے پر آپ کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی چھپڑ بازار چکوال معائنہ کے موقع پرانہوں نے کہا کے چکوال شہر کی 37 وارڈز میں 80خاکروب صفائی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جو کے اتنے بڑے شہر کے لئے ناکافی ہیں ۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں گلی محلوں میں صفائی کا خیال رکھیں اور کوڑا کرکٹ بلدیہ کی جانب سے ڈمپنگ سائیڈ کی جگہ پر ہی رکھیں ۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر چکوال و ڈی پی اوچکوال نے دیگر افسران کے ہمراہ ڈھڈیال میں ہائی وے اور ریلوے اراضی پر ناجائز تجاوزات اور مین بازار کا بھی معائنہ کیا ۔اس موقع پر اے سی چکوال کو ہدایت کی کہ وہ منادی کروائیں کے دو یوم کے اندر از خود تجاوزات ختم کر دیئے جائیں باصورت دیگر گرینڈ آپریشن کے ذریعے تجاوزات ہٹائی جائیں گے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے 7008کنال اراضی پر تجازات ہیں جس میں سے 4000کنال اراضی وگزار کروائی جا چکی ہے اس کے قبل دیہی علاقوں میں سرکاری اراضٰی وگزار کروائی گئی اب جبکہ شہری اور ٹاون علاقوں میں تجاوزات 30اکتوبر تک ختم کروائی جائیں گیمزید قومی خبریں
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال ایئرپورٹ کا دورہ ،مسافروں کو د ی جانیوالی سہولتوں کا جائزہ لیا
-
سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس سماعت کیلئے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
-
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ سماعت کیلئے مقرر
-
طیبہ تشدد کیس، سابق جج راجا خرم، ان کی اہلیہ کی سزاں کیخلاف نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
سرگودھا ،ایک ہی خاندان کے سات افراد کے قتل میں 50 سالہ تاجر نے اپنی دونوں بیویوں کو بچوں سمیت موت کے گھاٹ اتار کر خودکشی کر لی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 145گیس کنکشنزمنقطع،49لاکھ سے زائد کے جرمانے
-
سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی چودہ سال سزا کالعدم قرار
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.