چنیوٹ،ڈکیتی کی واردات میں ڈاکوچار لاکھ روپے چھین کر فرار

پیر 22 اکتوبر 2018 23:44

چنیوٹ ۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) ڈکیتی کی واردات میںڈاکوچار لاکھ روپے کی نقدی رقم چھین کر فرار ہو گئے، تفصیلات کے مطابق فیصل آباد روڈ اڈا جھوک موڑ مدینہ چوک کے قریب واقعہ المدینہ پی سی او شاپ پر دو نامعلوم ڈاکوآئے اور گن پوائنٹ پر دوکان کے مالک اختر علی ولد خادم حسین سے زبردستی چار لاکھ روپے کی نقدی رقم چھین کر فرار ہو گئے، تھانہ رجوعہ پولیس تا حال مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :