رحیم یارخان،ٹریفک کے مختلف حادثات میں 20سالہ نوجوان جاں بحق،کمسن بچے سمیت 29 زخمی

منگل 23 اکتوبر 2018 00:01

رحیم یارخان۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) موٹرسائیکلوں کے ہولناک تصادم میں شدید زخمی ہونے والے 20سالہ نوجوان ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیاجبکہ مختلف حادثات میںکمسن بچے سمیت 29افراد کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ظاہرپیر تحصیل خانپور کارہائشی20سالہ امیر حسین جو کہ بے نظیر روڈ پر اپنے دوست کے ہمراہ موٹرسائیکل پرسوارہوکر کام کے سلسلہ میں جارہے تھے کہ سامنے سے آنیوالے موٹرسائیکل سوار سے بے قابوہوکر ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگئے، ورثاء نے طبی امداد کے لئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کردیاجہاں طبی امداد کے باوجود امیرحسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا جبکہ مختلف حادثات میں زخمی ہونے والی29افراد جن میں وائرلیس پل کاایک سالہ محمدحسام، راجن پور کا37سالہ ریاض احمد، حاجی محمدکالونی کا22سالہ غلام محمد، ٹوبہ ٹیک سنگھ کا30سالہ محمد ظفر، سنجر پور کا40سالہ نوراحمد، عزیز آباد کا18سالہ محمد فیضان، چک110پی کی 50سالہ رشیداں بی بی، میانوالی قریشیاں کا17سالہ محمدعرفان، ہوائی اڈا روڈ کا 26سالہ محمدسلیم، نوریوالی کی 27سالہ شبانہ بی بی، 50سالہ عاشق حسین، سردار گڑھ کی28سالہ شہناز مائی، ابوالحسن کالونی کا28سالہ لیاقت علی، چک200پی کا27سالہ منیراحمد، گلشن اقبال کا70سالہ ابراہیم اور اوباڑو کی 19سالہ مقصود بی بی وغیرہ کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔