ایبٹ آباد یونیورسٹی نے ہر طالب علم کیلئے سال کے دوران تین ماہ طلبہ کی عملی تربیت انٹرشپ کیلئے مختص کئے ہیں
یہ انٹرشپ مینجمنٹ سائنسز کے طلباء و طالبات کیلئے انتہائی اہم اور ان کے مستقبل کیلئے بہت مفید ثابت ہو گی وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی کا شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے طلباء کی جانب سے نئے آنے والے طلبہ کے اعزاز میں پارٹی سے خطاب
منگل 23 اکتوبر 2018 00:00
(جاری ہے)
پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پر سینئر افسران و اساتذہ بھی موجود تھے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے تقریب سے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ہر سال انٹرشپ سے طلباء و طالبات کو اپنے مستقبل کے تعین کے حوالہ سے کافی فوائد کے ساتھ ساتھ ڈگری کے حصول سے قبل ہی ایسے صلاحیت مند طلبہ کو بہترین ادارہ اپنے پاس ملازمت دینے کیلئے رضامند ہو جاتے ہیں اور اس کی بنیادی وجہ صرف اور صرف یہی انٹرشپ ہوتی ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ اس سلسلہ میں ہمارے پاس پلاننگ موجود ہے جس پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ ایبٹ آباد یونیورسٹی کا مقابلہ کسی بھی مقامی یونیورسٹی سے نہیں بلکہ ہماری کوشش ہے ہم آپ کو دنیا کی بہترین جامعات کے طلبہ کے ہم پلہ بنائیں لیکن اس کیلئے محنت اور کام سے لگن کی ضرورت ہے، انہیں پوری امید ہے کہ آپ اپنے اس وقت کو انتہائی قیمتی تصور کرتے ہوئے اپنے روشن کل کیلئے بھرپور محنت کریں گے۔ انہوں نے تقریب کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دی۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.