کوکو کورینا پر تنقید ،ْسجل علی احد رضا میر کی حمایت میں بول پڑیں
ریلیز ہوئے 3 دن گزر چکے ،ْ پسند کریں یا ناپسند ،ْیہ آپ کی مرضی ہے ،ْ کسی کی کوشش کو پورے جہان میں بے عزت نہیں کرنا چاہیے ،ْسجل ناپسندیدگی ذاتی نہیں ہے، لوگ ان کے کام کو ناپسند کر رہے ہیں، اس گانے کو برباد کرنے سے پیشتر سوچنا چاہیے تھا ،ْصارفین کا سجل کو جواب
منگل 23 اکتوبر 2018 16:18
(جاری ہے)
اب سجل علی نے انسٹاگرام پر احد رضا میر کی حمایت میں ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے سب سے گزارش کی ہے کہ تنقید کرنا بند کردیں۔
سجل کے مطابق کوکو کورینا کو ریلیز ہوئے 3 دن گزر چکے ہیں ،ْ اسے پسند کریں یا ناپسند، یہ آپ کی مرضی ہے تاہم کسی کی کوشش کو پورے جہان میں اس طرح بے عزت نہیں کرنا چاہیے۔اداکارہ نے لکھا کہ یہ ایک گانا ہے، ساتھ کوئی آواز شامل کرلیں یا پھر چینل تبدیل کردیں ،ْہمارے ملک میں اس سے زیادہ اہم مسائل زیر بحث ہیں لہذا نفرت کو نہ پھیلائیں۔ بعد ازاں اداکارہ نے ایک مزید ٹوئٹر پوسٹ بھی کی جس میں انہوں نے لکھا کہ خوف خدا کرلیں ،ْاتنی نفرت لے کر کہاں جائیں گی قبر میں تاہم سجل کو احد رضا میر کی حمایت کرنا بھی مہنگا پڑگیا اور پرستاروں کی جانب سے وہ خود بھی تنقید کا نشانہ بن گئیں۔سارہ نامی ایک صارف نے لکھاکہ ناپسندیدگی ذاتی نہیں ہے، لوگ ان کے کام کو ناپسند کر رہے ہیں، اس گانے کو برباد کرنے سے پیشتر سوچنا چاہیے تھا، آپ ان تمام دیگر لوگوں کی حمایت کیوں نہیں کرتیں جن پر تنقید کی جاتی ہے اور جنہیں ناپسند کیا جاتا ہے۔ اسی طرح ثناء نامی ایک صارف نے لکھا کہ یہ کوئی نفرت نہیں، نفرت ایک بہت بڑا لفظ ہے، کوئی کسی کی تنقید کو نفرت کیسے کہہ سکتا ہی پاکستانی احد کی اداکاری کو پسند کرتے ہیں، اگر وہ گلوکاری نہیں کرسکتے تو نہیں کرسکتے بس اتنی سی بات ہے، اس معاملے میں اتنے بڑے الفاظ استعمال کرنا کہ خدا کا خوف کرو ،ْایک بہت بڑی بات ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارعامر خان کی فلم ’’لاہور1947 ‘‘ اگلے سال ریلیز ہوگی
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں‘ مایا خان
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.