حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے اپوزیشن کا گٹھ جوڑ تیار

مولانا فضل الرحمن نے 31 اکتوبر کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی اجلاس میں حکومت کیخلاف ایوان میں قرار داد لانے پر مشاورت ہو گی

منگل 23 اکتوبر 2018 16:57

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے اپوزیشن کا گٹھ جوڑ تیار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) اپوزیشن نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے 31 اکتوبر کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی جس میں حکومت کے خلاف قرار داد لانے کی تجویز سمیت پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن اورسابق صدر آصف علی زرداری کا آ پسمیں ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں حکومت کے خلاف اپوزیشن پار ٹیوں کا اجلاس بلانے پر تبادلہ خیال ہوا اور فیصلہ کیا گیا کہ 31 اکتوبر کو تمام اپوزیشن پارٹیوں کا اجلاس طلب کیا جائے اب مولانہ فضل ا لرحمن تمام اپوزیشن پارٹیوں سے رابطہ کر کے انہیں 31 اکتوبر کو ہونے والے اپوزیشن پارٹیوں کے اجلاس پر مدعو کریں گے جسمیں حکومت کے خلاف پارلیمنٹ ہائوس میں قرار داد لانے سمیت ایوان میں اپوزیشن کی حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا