سندھ کے عظیم صوفی شا عر شاہ عبدالطیف بھٹائی ؒ کے پیغام امن و محبت،اور احترام انسانیت کا پیغام دیا ہے، مصطفی کمال

منگل 23 اکتوبر 2018 22:58

سندھ کے عظیم صوفی شا عر شاہ عبدالطیف بھٹائی ؒ کے پیغام امن و محبت،اور ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے سندھ کے عظیم صوفی شا عر شاہ عبدالطیف بھٹائی ؒ کے پیغام امن و محبت،اور احترام انسانیت کا پیغام دیا ہے شاہ عبد الطیف بھٹائی کے سالانہ عرس کے موقع پر اپنے پیغام میں مصطفی کمال نے کہا کہ سندھ میں امن، بھائی چارے کو فروغ کے لئے ب شاہ عبد اللطیف بھٹائی کے پیغام امن کو پھیلانا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ سندھ کے عظیم صوفی شا عر شاہ عبدالطیف بھٹائی ؒ کے پیغام امن و محبت کو عام کر کے معاشرے سے نفرت و تعصب کا خاتمہ کیا جاسکتا یہی وجہ ہے پاک سر زمین پارٹی نفرتوں اور تعصب کی سیاست پاک ہے ہم نفرتوں کی بجائے محبتوں کی سیاست کو پڑوان چڑھانے کی جد وجہد کر رہے ہیں اور آج پی ایس پی کا پیغام ملک کے کونے کونے میں پھیل چکا ہے اور لوگ اپنیغضب شدہ حقوق کے حصول کے لئے پی ایس پی کے قافلے کا حصہ بنتے جارہے ہیں۔