صوبائی وزیر مواصلات نوابزادہ طارق مگسی کی زیر صدارت پبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ پروگرام سے متعلق کابینہ کی سب کمیٹی کا اجلاس

اسکیمات کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے،ہدایت

جمعرات 25 اکتوبر 2018 21:09

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نوابزادہ طارق مگسی کی زیر صدارت پبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ پروگرام سے متعلق کابینہ کی سب کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف محمد حسنی، صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سردار عبدالرحمن کھیتران ، صوبائی وزیر خوراک میر اسد اللہ بلوچ ، صوبائی وزیر پی ایچ ای واسا حاجی نورمحمد دمڑ ، صوبائی مشیر برائے ڈیری ڈیو یلپمنٹ اینڈ لائیو اسٹاک مٹھا خان کاکڑ ، رکن صوبائی اسمبلی محترمہ بشریٰ رند ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی سجاد احمد بھٹہ ، سیکریٹری خزانہ نور الامین مینگل و دیگر حکام بھی موجود تھے ۔

اجلاس کے شرکاء کو ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات سجاد احمد بھٹہ نے پی ایس ڈی پی 2017-18 ، ڈیویلپمنٹ بجٹ کلینڈر ، فیڈرل پی ایس ڈی پی 2018-19 ، جاری اور نئی ترقیاتی اسکیمات سے متعلق تفصیلی پریزنٹیشن دی ، کابینہ کی سب کمیٹی نے متفقہ طور پر وہ تمام جاری اسکیمات جن پر 80 فیصد سے زائد کام مکمل ہوچکا ہے اور وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم سے کلیئر قرار دی گئی ہیں کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ان اسکیمات کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ۔

(جاری ہے)

کابینہ کی سب کمیٹی کا آئندہ اجلاس منگل 30 اکتوبر 2018 کو دوبارہ ہوگا ۔