ضلع کے ہسپتالوں میں طبی عملے کی غفلت اور غیر حاضری کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا‘ طبی مراکز میں طبی عملے کی عدم موجودگی سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہے،ڈپٹی کمشنر قلات آغا نبیل اختر

جمعہ 26 اکتوبر 2018 00:07

کوئٹہ۔25اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر قلات آغا نبیل اختر نے کہا کہ ضلع کے ہسپتالوں میں طبی عملے کی غفلت اور غیر حاضری کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا طبی مراکز میں طبی عملے کی عدم موجودگی سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قلات اور ضلع کے مختلف بنیادی مراکز صحت اور آر ایچ سی خالق آباد کے دوروں کے موقع پر کیا۔

انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں طبی عملے کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے ایک مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کی انہوں نے خالق آباد کے عوامی حلقوں کی شکایت پر آر ایچ سی خالق آباد کا رات گئے دورہ کیا اور اسٹاف کی عدم موجودگی پرشدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے غیرحاضر طبی عملے اور دیگراسٹاف کی فوری جواب طلبی کی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

بعدازاں ڈپٹی کمشنر قلات آغا نبیل اختر کی زیر صدارت آر ایچ سی اسٹاف کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں طبی عملے کو ڈیوٹی پر حاضر رہنے کی سختی سے تنبیہ کی گئی- اجلاس میں ڈی ایچ او قلات ڈاکٹر نسیم لانگو ، اسسٹنٹ کمشنر خالق آباد زاہد لانگو ، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی شفیق مینگل و دیگر آر ایچ سی اسٹاف موجود تھے انہوں نے تمام اہلکاروں کو ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں کسی صورت بھی غیرحاضری قبول نہیں کی جائیگی۔

اجلاس میں ڈاکٹروں و دیگر اسٹاف کا ڈیوٹی پلان بھی مرتب کیا گیا۔اور اس امر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان وصوبائی وزیر صحت اور جنگلات کے احکامات کے تناظر میں ضلع میں صحت کے شعبے میں خاطر خواہ بہتری لانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں اس ضمن میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :