ریاض:سعودی ڈاکٹروں نے جُڑواں بچیوں کو سرجری کے ذریعے الگ کر دیا
12 گھنٹے طویل یہ پیچیدہ آپریشن ریاض کے سرکاری ہسپتال میں انجام دیا گیا
جمعہ 26 اکتوبر 2018 13:23
(جاری ہے)
یہ آپریشن ڈاکٹر عبداللہ ال ربیعہ کی سرکردگی میں کیا گیا، جو کہ شاہ سلمان انسانی امداد اور ریلیف سنٹر کے سپروائزر جنرل اور شاہی عدالت کے مشیر بھی ہیں۔
اس آپریشن میں 30 ڈاکٹرز کے علاوہ نرسنگ اور تکنیکی سٹاف نے بھی حصّہ لیا۔یہ آپریشن 8 مراحل میں انجام کو پہنچا۔ پہلے مرحلے میں دونوں بچیوں کو بے ہوش کیا گیا۔ سرجری کا دورانیہ 12 گھنٹوں پر محیط تھا۔ یہ دونوں بچیاں چار ماہ کی ہیں اور دونوں کا وزن چھ کلو گرام کے قریب ہے۔ دونوں بچیوں کے پیٹ کے نچلے حصّے ایک دُوسرے سے جُڑے ہوئے تھے۔ اس سے قبل بھی سعودی عرب میں جڑے ہوئے اعضاء والے نوزائیدہ بچوں کے کامیابی سے آپریشن کیے جا چکے ہیں۔ اس وقت سینکڑوں پاکستانی ڈاکٹرز یہاں مختلف شعبوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ جنہیں اُن کی پیشہ ورانہ مہارت کے باعث بہت احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔اور اُن کی مملکت میں بڑی مانگ ہے۔ کئی پاکستانی بچیوں کے بھی پیچیدہ آپریشن سعودی عرب میں کیے جاتے ہیں۔ شاہ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں تمام آپریشن بلامعاوضہ ہوتے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.