وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے اساتذہ کی ترقیوں کیلئے نئے قوانین کی منظوری دیدی

صوبے بھر میں سکولوں کے اساتذہ اور کالجز کے لیکچرار کی ترقیوں کا قوانین الگ ہوگا ‘نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 3 نومبر 2018 17:01

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے اساتذہ کی ترقیوں کیلئے نئے قوانین کی منظوری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے بھر میں اساتذہ کی ترقیوں کیلئے نئے قوانین کی منظوری دیدی ۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق سکولوں کے اساتذہ اور کالجز کے لیکچرار کی ترقیوں کا قوانین الگ ہوگا ۔

(جاری ہے)

سکول ہیڈ ٹیچرز اور کالجز کے پرنسپل کی ترقیوں کا قانون الگ ہوگا ۔اساتذہ کی ترقی اس سبجیکٹ کی کارگردگی اور کلاس کے تین سالہ نتائج پر ہوگی جبکہ ہیڈ ماسٹرز اور کالج پرنسپل کی ترقی اس کے سکول کی کاردگردگی سے ہوگی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ترقیوں کے لیے پنجاب حکومت نتائج میں دس فیصد کی رعایت بھی دے گی ،ان اساتذہ کی ترقی میں گریڈ 17، 18اور 19کے اساتذہ کو شامل کیا گیا ہے ۔