حکومت نے پنجاب میں 28 سفر کے جلوسوں پر موبائل سروس فون بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا

ہفتہ 3 نومبر 2018 20:33

حکومت نے پنجاب میں 28 سفر کے جلوسوں پر موبائل سروس فون بند رکھنے کا فیصلہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 نومبر2018ء) حکومت نے پنجاب میں 28 سفر کے جلوسوں پر موبائل سروس فون بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، وزات داخلہ کو حکومت پنجاب کی جانب سے سفارشات ارسال کی جائیں گی، سرگودھا شہر میں بھی جلوس کے باعث موبائل فون سروس معطل رکھنے کی سفارش کی گئی ہے، تفصیلات کے مطابق 7 نومبر کو سرگودھا سمیت پنجاب کے تین شہروں سے سفر کے جلوس برآمد ہوتے ہیں جو اپنے مخصوس راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہو جاتے ہیں، پولیس کی جانب سے 28 سفر کے نکلنے والے جلوسوں کے موقع پر موبائل فون سروس معطل رکھنے کے ساتھ ساتھ جلوسوں کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کیلئے پلان مرتب کئے جا رہے ہیں، موبائل فون سروس بند رکھنے کیلئے ان اضلاع سے باقاعدہ طور پر محکمہ داخلہ پنجاب کو درخواست بھجوائی جائے گی جس کی حتمی منظوری کے بعد وزات داخلہ کو موبائل سروس معطل کرنے کیلئے کہا جائے گا، حکومت یہ اقدام سیکورٹی کے حوالے سے اٹھا رہی ہے۔