امریکہ میں تیز رفتار ٹرک نے صفائی مہم میں مصروف 3طالبات ، ایک ٹیچرکو کچل دیا

ریاست وسکونسن کی مرکزی شاہراہ پر مقامی اسکول کی طالبات اپنے اساتذہ کے ہمراہ صفائی مہم کے تحت کچرا اٴْٹھا رہی تھیں کہ تیز رفتار ٹرک کی زد میں آگئیں

پیر 5 نومبر 2018 20:13

امریکہ میں تیز رفتار ٹرک نے صفائی مہم میں مصروف 3طالبات ، ایک ٹیچرکو ..
وسکونسن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2018ء) امریکا میں تیز رفتار ٹرک نے مرکزی شاہراہ کی صفائی مہم میں مصروف 3 ماحول دوست طالبات اور ایک ٹیچر کو کچل دیا۔ ریاست وسکونسن کی مرکزی شاہراہ پر مقامی اسکول کی طالبات اپنے اساتذہ کے ہمراہ صفائی مہم کے تحت کچرا اٴْٹھا رہی تھیں کہ تیز رفتار ٹرک کی زد میں آگئیںحادثے میں 3 طالبات اور ایک خاتون ٹیچر موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں جب کہ ایک طالبہ شدید زخمی ہے۔

(جاری ہے)

حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمی طالبہ کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک کو تحویل میں لے لیا گیا ہے تاہم ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جس کی شناخت 21 سالہ کولٹن ٹریو کے نام سے ہوئی ہے اور وہ قریبی جھیل کے علاقے چھی پیوا فالز کا رہائشی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے مشترکہ تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ ملزم کے آبائی علاقے میں چھاپے مارے جارہے ہیں، ملزم کو جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔۔