حکومت نے تحریک لبیک کیساتھ ہوا معاہدہ توڑنے کا عندیہ دے دیا

معاہدے کے تحت گرفتار افراد کی رہائی سمیت مزید کسی کیخلاف کاروائی نہیں کی جانی تھی، تاہم وزیر اطلاعات نے پرتشدد کاروائیوں میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کرنے کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی پیر 5 نومبر 2018 18:56

حکومت نے تحریک لبیک کیساتھ ہوا معاہدہ توڑنے کا عندیہ دے دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 نومبر2018ء) حکومت نے تحریک لبیک کیساتھ ہوا معاہدہ توڑنے کا عندیہ دے دیا، معاہدے کے تحت گرفتار افراد کی رہائی سمیت مزید کسی کیخلاف کاروائی نہیں کی جانی تھی، تاہم وزیر اطلاعات نے پرتشدد کاروائیوں میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے تحریک لبیک کیساتھ ہوئے معاہدے کو عمل درآمد نہ کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان ہوئے معاہدے کے تحت گرفتار افراد کی رہائی سمیت مزید کسی کیخلاف کاروائی نہیں کی جانی تھی۔ تاہم اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پرتشدد کاروائیوں میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ریاست کمزور نہیں، ہم نے آگ بجھانے کو ترجیح دی اور بغیر نقصان کے شہروں کو کھولا، مگر یہ مسئلے کا حل نہیں ہے۔

(جاری ہے)

الیہ دھرنے میں آئین پاکستان، سیاسی، عسکری قیادت اور عدلیہ کی توہین کی گئی، ریاست کمزور نہیں، بغاوت کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، توڑ پھوڑ کرنے والوں سے بھی حساب لیں گے، معاہدہ حکمت عملی، اصل حل تلاش کریں گے۔دھرنے میں آئین پاکستان، سیاسی و عسکری قیادت اور جوڈیشری کی توہین کی گئی، یہ بغاوت ہے، ریاست اسے نظر انداز نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک کے ساتھ معاہدے سے حکومت کی کمزوری کا تاثر دیا جا رہا ہے، اگر ہم یہ سب ختم کرنے کیلئے طاقت کا استعمال کرتے تو نقصان کا اندیشہ تھا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم نے آگ بجھانے کو ترجیح دی اور بغیر نقصان کے شہروں کو کھولا، مگر یہ مسئلے کا حل نہیں۔ لیکن سی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے کہ ریاست اس رویے کو معاف کرے گی اور نہیں بھولے گی۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی ادارے سپارکو سے درخواست کرتا ہوں کہ پاکستان میں فساد پھیلانے والے جو چند لوگ ہیں انہیں خلاء میں بھیجے اور پھر ان کے لئے واپسی کا راستہ نہ چھوڑے ۔ سپارکو بجائے سائنٹسٹ ڈھونڈنے کے پاکستان میں موجود دو چار جو فسادی ہیں انہیں خلاء میں بھیجے اس سے ہماری بھی بچت ہو جائے گی اور پاکستان کی بھی جان چھوٹ جائے گی ۔ سپارکو ان لوگوں کو خلاء میں بھیجے اور خود واپس آجائے لیکن ان لوگوں کی واپسی کا کوئی راستہ نہ چھوڑا جائے ۔