امریکہ نے 3 ایرانی جوہری تنصیبات کو پابندیوں سے مستثنٰی کر دیا

منگل 6 نومبر 2018 16:54

امریکہ نے 3 ایرانی جوہری تنصیبات کو پابندیوں سے مستثنٰی کر دیا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2018ء) امریکہ نے تین ایرانی جوہری تنصیبات کو پابندیوں سے مستثنٰی کر دیا تاہم خبردار کیا ہے کہ تنصیبات کی کڑی نگرانی جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات آریک ، بوشیر اور فورڈو کو پابندیوں سے مستثنٰی کیا جا رہا ہے تاہم شفافیت اور ملک پر دباؤ برقرار رکھنے کے لئے کڑی نگرانی میں تینوں نان پرولیفریشن پراجیکٹس جاری رہیں گے ۔ واضح رہے پیر کے روز امریکہ نے ایران کے خلاف پابندیاں مزید سخت کر دی تھیں ۔ ۔