راولپنڈی ،کنٹونمنٹ بورڈنے عدالت کے حکم کی تعمیل کے لئے گھروں کی دیواریں بھی توڑ ڈالیں، افسران کی مبینہ ملی بھگت سے غیر قانونی کمرشل تعمیرات تاحال جاری

جمعرات 8 نومبر 2018 21:24

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2018ء) کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی نے عدالت عالیہ کے حکم کی تعمیل کے لئے چادراور چار دیواری کے تقدس پامال کرتے ہوئے گھروں کی دیواریں بھی توڑ ڈالیں ذرائع کے مطابق ایک طرف تو کینٹ بورڈ انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن میں کارکردگی دکھانے کے لئے حد سے تجاوز2،3فٹ گھروںکی دیواریں بھی مسمار کر دیں لیکن دوسری جانب افسران کی مبینہ ملی بھگت سے غیر قانونی کمرشل تعمیرات تاحال جاری ہیں ذرائع کے مطابق بلڈنگ افسران نے لاکھوں روپے کی مبینہ رشوت کے بدلے غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کی بجائے کام جاری رکھنے کی اجازت دے رکھی ہے اسی طرح مال روڈ پر موجود ڈی واٹسن پلازہ کی بیسمنٹ میں ڈی واٹس کے مالک نے غیر قانونی طور پر تمام راستے بند کر کے مال بنا رکھا ہے جس کے باعث باقی ماندہ دکانداروں کا کاروباربری طرح متاثر ہوا ہے ذرائع کے مطابق کینٹ بورڈ انتظامیہ ڈی واٹسن مالکان سے ماہانہ لاکھوں روپے رشوت وصول کرتی ہے جس کی بنا ہر دیگر دکانداروں کی شکائیت پر ٹال مٹول سے کام لیا جاتا ہے جبکہ ڈی واٹسن کیمسٹ کے ملازمین بھی دکانداروں کو دھمکیاں دیتے ہیں کی جو کرنا ہے کر لوادھر ترجما ن کینٹ بورڈ قیصر محمو د کے مطا بق تجا وزا ت کے خلاف جاری آپریشن میںماربل فیکٹری روڈ آلہ آباد میں غیر قانونی شوروم ، پشاور روڈ سٹی سی این جی میں بنائے گئے 2 کمرے سر بمہر(سیل) کر دیئے گئے جبکہ برف خانہ چوک میںزیر تعمیرآئرن شیڈکا سامان ضبط کر لیا قبل ازیں مالکان کو تجاوزات از خو د ختم کرنے کے نو ٹس جا ری کئے گئے تھے دو سری جا نب گوالمنڈی میں حد تجاوز گھروں کی دیواریں توڑ کر راستہ کلیئر کیا اسی طرح ڈھوک سیداں ، برف خانہ چوک ،بکرا منڈی کے علا قو ں زسی3ٹر ک سا ما ن قبضہ میں لے آویزا ں کیے گئے لا تعداد بینر ز اور پو سٹرز قبضہ میں لے لئے ۔

متعلقہ عنوان :