فیصلے کے خلاف مقررہ مدت میں اپیل دائر کر کے دفاع کروں گا، عطاء الحق قاسمی

میں نے عہدے کے لئے کبھی درخواست نہیںدی ،حکومت نے خود ہی تعیناتی کر دی تھی ایمانداری سے فرائض سر انجام دیئے میری تنخواہ غیر معمولی طور پر زیادہ نہیں تھی، نئے تعینات ہونے والے ایم ڈی کی تنخواہ مجھ سے زیادہ مقرر ہو ئی ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 8 نومبر 2018 22:42

فیصلے کے خلاف مقررہ مدت میں اپیل دائر کر کے دفاع کروں گا، عطاء الحق ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2018ء) سابق چیئر مین پیمرا و ایم ڈی پی ٹی وی عطاء الحق قاسمی نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلے کے خلاف مقررہ مدت میں اپیل دائر کر کے دفاع کروں گا، میں نے اس عہدے کے لئے کبھی درخواست نہیںدی حکومت نے خود ہی تعیناتی کر دی تھی ایمانداری سے فرائض سر انجام دیئے میری تنخواہ غیر معمولی طور پر زیادہ نہیں تھی نئے تعینات ہونے والے ایم ڈی کی تنخواہ مجھ سے زیادہ مقرر ہو ئی ہے۔

جمعرات کے روزنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء الحق قاسمی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کروں گا۔ چیئر مین پی ٹی وی کا چارج سنبھالتے ہی ڈائریکٹر فنانس نے مجھے 2 لاکھ کا چیک دیا جو میں نے غلط کہ کر واپس کر دیا تھا لیکن سپریم کورٹ نے تو میرے کھاتے دوسروں کے گناہ بھی ڈال دیئے انہوں نے کہا کہ بارٹر سسٹم کے تحت چند اخبارات کے ساتھ ہمارا معاہدہ تھا کہ دونوںادارے ادلے بدلے میں ایک دوسرے کے اشتہارات شائع کرتے تھے اس کے 6 کروڑ روپے بھی میرے کھاتے میںڈال دیے گئے انہوں نے کہا کہ میری تنخٰواہ کو غیر معمولی قرار دینا درست نہیںموجودہ دور کے ٹی وی اینکرز بھی مجھ سے زیادہ تنخواہیںلیتے ہیں۔

(جاری ہے)

میری تنخواہ بالکل جائز تھی نئے تعینات ہونے والے ایم ڈی پی ٹی وی کی تنخواہ میری تنخواہ سے زیادہ مقرر ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :