ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد

جمعرات 8 نومبر 2018 23:39

چنیوٹ۔8 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2018ء)ڈسٹرکٹ ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنرسید امان انور قدوائی منعقد ہوا، اجلاس میں صدر کسان بورڈ احمد خان، سینئر نائب صدرتحصیل چنیوٹ ملک مبشر سرفراز ماہوں ، سہراب خان لونا ، رائے جاوید کھرل و دیگر عہدیداران و ممبران نے کاشتکاران کی نمائندگی کی جبکہ رانا ظفر نے رمضان شوگر ملز ، خلیل احمد کھیڑا نے سفینہ شوگر ملز اور سردار لیاقت علی نے مدینہ شوگر ملز کی نمائندگی کی ، چوہدر شاہد حسین ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے میٹنگ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ محکمہ زراعت سموگ کے حوالے سے کاشتکاران کی رہنمائی کر رہا ہے ضلع بھر میں اس سال تقریباً ایک لاکھ پچاس ہزار ایکڑ رقبہ پر کماد کی فصل کاشت کی گئی ہے ، محکمہ زراعت کاشتکاران کو اپنے گائوں کی سطح پر میٹنگز میں ممنوع کاشت نہ کرنے کی ہدایت کرتا ہے ، اس موقع پر کاشتکاران نے ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کو شوگر ملز کے حوالے سے اپنی شکایات و گزارشات بیان کیں ،جس پرڈپٹی کمشنر سیدا امان انور قدوائی نے شوگر ملز نمائندگان کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ 15نومبر سے کرشنگ سیزن کا آغاز کیا جائے ، وزن کے سلسلہ میں انہوں نے ڈی او انڈسٹری شہباز خان کو تمام عمل کو شفاف بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،آخر میں انہوں نے کہا کہ کسانوں کا استحصال ہر گزنہیں ہونے دیا جائے گا ۔