پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور بہتری کیلئے علامہ اقبال ؒکے پیغام کو اپنانا ہوگا‘ شہباز شریف

مسلم لیگ (ن)قائداعظم ؒاور علامہ اقبال ؒکی فکراور ایجنڈے کی امین ہے اور رہے گی‘ یوم اقبال ؒپر پیغام

جمعہ 9 نومبر 2018 13:50

پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور بہتری کیلئے علامہ اقبال ؒکے پیغام کو اپنانا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر وقائد حزب اختلاف شہبازشریف نے شاعر مشرق ڈاکٹر محمد علامہ اقبال ؒ کے یوم ولادت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شاعر مشرق کے یوم ولادت کو خوشی اور برکت کا دن سمجھتے ہیں۔علامہ اقبال ؒاس ستارے کی مانند ہیں جن کی روشنی تیز تر ہورہی ہے۔پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور بہتری کے لئے علامہ اقبال ؒکے پیغام کو اپنانا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)قائداعظم ؒاور علامہ اقبال ؒکی فکراور ایجنڈے کی امین ہے اور رہے گی۔قائداعظم ؒاور علامہ اقبال ؒکی فکر سے ہٹ کر ملک چلانے کا ہر تجربہ ناکام ہوا ہے۔انہوں نے کاہ کہ اللہ تعالی قلندر لاہوری کے درجات کو بلند فرمائے اور ہم سب کو ان کے پیغام کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی سعادت دے۔ہم اپنے عظیم رہنما کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو ان کی سوچ اور فکر کے مطابق بنانے کے لئے آخری سانس تک جدوجہد کرتے رہیں گے۔