ملتان ،ْچلڈرن ہسپتال میں ادویات اور سرجیکل آلات کی خریداری کی مد میں کروڑوں روپیکی خرد بردکا انکشاف

جمعہ 9 نومبر 2018 15:01

ملتان ،ْچلڈرن ہسپتال میں ادویات اور سرجیکل آلات کی خریداری کی مد میں ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2018ء) چلڈرن ہسپتال میں ادویات اور سرجیکل آلات کی خریداری کی مد میں کروڑوں روپیکی خرد بردکا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملتان چلڈرن اسپتال میں ادویات خریدے بغیرہی بوگس کمپنی کو ایک کروڑ 79 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی ،ْ ادویات اور سرجیکل آلات کی خریداری میں ایک کروڑ 4 لاکھ کی اضافی ادائیگیاں کی گئیں۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق پرچیز آفیسر کامران حفیظ اور اکاؤنٹنٹ نے بوگس ادائیگیوں سے قومی خزانے کو 2 کروڑ 83 لاکھ کا نقصان پہنچایا جب کہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر اور آڈیٹر رمضان میو کے خلاف بھی تحقیقات کی جائیں گی۔اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ چلڈرن ہسپتال انتظامیہ سے متعلقہ رکارڈ قبضہ میں لے لیا اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :