یوم اقبال کی مناسبت سے پی آئی اے کی جانب سے لاہور ائیر پورٹ پر تقریب کا انعقاد

علامہ محمد اقبال ؒکے پوتے ولید اقبال نے کیک کاٹا ،معروف اداکارہ ثمینہ پیرزادہ بھی موجود تھیں

جمعہ 9 نومبر 2018 16:50

یوم اقبال کی مناسبت سے پی آئی اے کی جانب سے لاہور ائیر پورٹ پر تقریب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2018ء) یوم اقبال کی مناسبت سے پی آئی اے کی جانب سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں علامہ محمد اقبال ؒکے پوتے ولید اقبال نے کیک کاٹا جبکہ اس موقع پر معروف اداکارہ ثمینہ پیرزادہ بھی موجود تھیں۔تقریب میں ائیر پورٹ پر موجود مسافروں نے بھی شرکت کی ۔ پی آئی اے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یوم اقبال کی تقریب منعقد کی گئی۔