لاہور کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں نیب کی کاروائی

سابق سرکاری افسر کے گھر سے 33 کروڑ روپے برآمد کر لئیے گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 9 نومبر 2018 18:59

لاہور کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں نیب کی کاروائی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-09 نومبر 2018ء ) :نیب نے کاروائی کرتے ہوئے سابق سرکاری افسر کے گھر سے 33 کروڑ روپے برآمد کر لئیے۔تفصیلات کے مطابق نیب نے مبینہ اطلاع پر لاہور کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی ای ایم ای میں کاروائی کرتےبوئے سابق سرکاری افسر کے گھر پر چھاپہ مارا۔نیب کی جانب سے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے سابق سرکاری افسر کے گھر سے 33 کروڑ روپے برآمد کر لئیے گئے۔

نیب نے کسی بھی قسم کے رسک سے بچنے کے لیے مذکورہ سرکاری افسر کی شناخت صیغہ راز میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

برآمد ہونے والی اشیا میں 10 کروڑ روپے نقد جبکہ 17 کروڑ روپے مالیت کے پرائز بانڈ برآمد ہوئے ہیں ،اس کے علاوہ مذکورہ سرکاری افسر کے گھر سے ساڑھے تین کروڑ مالیت کی غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہو ئی ہے۔نیب حکام نے تمام چیزوں کو قبضے میں لے لیا ہے اور دوسری جانب اس شخص کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص گریڈ 16 کا سابق سرکاری افسر ہے جبکہ اس سے مزید شواہد ملنے کا بھی امکان ہے۔نیب اس شخص سے مزید تفتیش کرے گا تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ یہ رقم اس شخص کے پاس کہاں سے آئی اور کیا یہ رقم اس کی اپنی ملکیت ہے یا اس کے پس پردہ کوئی گروہ موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :