ایف آئی اے کو رواں سال سائبر کرائم کی 2ہزار 295شکایات موصول ہوئیں

جمعہ 9 نومبر 2018 19:32

ایف آئی اے کو رواں سال سائبر کرائم کی 2ہزار 295شکایات موصول ہوئیں
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2018ء) ایف آئی اے کو رواں سال سائبر کرائم کی 2ہزار 295شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 255درخواستوں پر مقدمات درج کئے گئے ۔پشاور میں اب تک 4خواتین نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت ایف آئی اے سے رابطہ کیا ہے سائبر کرائم کے زیادہ واقعات خواتین کو حراساں اور بلیک میل کرنے کے رپورٹ ہو ئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق درج کئے جانے والے مقدمات میں اب تک 209گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں ۔

2016میں الیکٹرونک کرائمز کی روک تھام کے لئے قانون نافذ العمل ہونے کے بعد سے رواں سال کے یہ اعداد و شمار گزشتہ سالوں سے کہیں زیادہ ہیں ۔ 2017میں ایف آئی اے کو 1ہزار 290شکایات موصول ہو ئیں جن پر 207مقدمات درج کئے گئے اور 160گرفتاریاں عمل میں لائی گئی اسی طرح 2016میں 514واقعات رپورٹ ہو ئے جن پر 47مقدمات درج کر کے 49گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ۔

متعلقہ عنوان :