ڈائریکٹرکمپیٹیشن پاکستان فٹ بال فیڈریشن سجاد محمود نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا

جمعہ 9 نومبر 2018 23:15

ڈائریکٹرکمپیٹیشن پاکستان فٹ بال فیڈریشن سجاد محمود نے اپنے عہدہ سے ..
لاہور۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2018ء) ڈائریکٹر کمپیٹیشن پاکستان فٹ بال فیڈریشن سجاد محمود نے اپنی کلب کے ساتھ مصروفیات کی بناء پر اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے نیا ٹیکنیکل و کمپیٹیشن ڈیپارٹمنٹ تشکیل دے دیا ہے جس کی سربراہی شہزاد انور کریں گے۔

(جاری ہے)

سجاد محمود نے اس موقعہ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں نے پی ایف ایف کے ساتھ بہت اچھا وقت گزارا ہے اور اپنی حالیہ خدمات خلوص نیت اور محنت کے ساتھ ادا کی ہیں، انہوں نے صدر پی ایف ایف مخدوم سید فیصل صالح حیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی فٹ بال کے فروغ کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل میں بھی وہ فٹ بال کی ترویج و ترقی کے کے لئے ہمیشہ دستیاب رہیں گے۔

صدر پی ایف ایف سید فیصل صالح حیات نے سجاد محمود کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مارچ 2018سے لے کے اب تک بحیثیت ڈائیریکٹر کمپیٹیشن سضاد محمود نے دلجمعی کے ساتھ فٹ بال کی خدمت کی ہے، وہ ہمارا اثاثہ ہیں اور پاکستان کی قومی فٹ بال ٹیہموں کی حالیہ کامیابیوں میں ان کا بھرپور کردار ہے، وہ اپنے کلب میں زمہ داریوں کی وجہ سے استعفیٰ دے چکے ہیں مگر ہم ان کے فٹ بال کے مختلف شعبوں میں وسیع تجربے سے بوقت ضرورت مستفید ہوتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :