کینیڈا میں موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف مظاہرے

پیر 12 نومبر 2018 12:03

اوٹاوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) کینیڈا میں ہزاروں افراد نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے حق میں مظاہرے کئے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست کبک کے شہر مونٹریال میں ہونے والے مظاہرے میں شریک افراد نے مقامی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ماحولیات کے تحفظ کو اپنے ایجنڈے میں سرفہرست قرار دے۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینر اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر زمین کی حدت کم کرو، سمندر کی سطح نہیں تنخواہوں میں اضافہ کرو جیسے نعرے درج تھے۔ایسے مظاہرے ریاست کبک کے دس دیگر شہروں میں کئے گئے جن میں ہزاروں افراد شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :