ذیا بیطس کا عالمی دن 14نومبر کو منایا جائے گا

پیر 12 نومبر 2018 13:20

ذیا بیطس کا عالمی دن 14نومبر کو منایا جائے گا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) ملک بھر میں ذیا بیطس کا عالمی دن 14نومبر بدھ کو منایا جائیگا اس موقع پر عالمی ادارہ صحت ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن، وزارت صحت ، محکمہ صحت پنجاب ،ذیا بیطس فائونڈیشن پاکستان کے اشتراک سے خصوصی کانفرنسز ، سیمینارز، ورکشاپس ، میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جائیگا جبکہ عوام میں شعوری بیداری پیدا کرنے کیلئے واکس بھی کی جائیں گی جس میں تمام مکاتب فکر کے افراد شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شوگر کے مرض کے بارے میں عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے خصوصی اقدامات بھی کئے جائیں گے اور اس مرض کے تدارک سمیت حفاظتی تدابیر سے بھی عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :