فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ بوائز ہاکی چیمپئن شپ شروع ہوگئی

پیر 12 نومبر 2018 13:56

فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ بوائز ہاکی چیمپئن شپ شروع ہوگئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ بوائز ہاکی چیمپئن شپ نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہوگئی۔

(جاری ہے)

فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے ڈائریکٹر سپورٹس غلام مرتضیٰ چیمہ نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں فیڈرل بورڈ سے منسلک 12 کالجز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ایف ایٹ فور، فضائیہ انٹر کالج کامرہ، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ایچ نائن، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز پوسٹ گریجویٹ ایچ ایٹ، پنجاب کالج آف سائنس بلیو ایریا، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز جی سکس تھری، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائزایف ٹین فور، کے آر ایل ماڈل کالج فار بوائز کہوٹہ، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ایف سیون تھری، گیژن کیڈٹ کالج کوہاٹ، فضائیہ انٹر کالج جناح کمپلیکس راولپنڈی، اسلام آباد ماڈل پنجاب کامرس کالج ایچ ایٹ اور اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز جی ٹین فور شامل ہیں۔

چیمپئن شپ 14 نومبرتک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :