میچ دوبارہ شروع ہوتا تو ہمارے حق میں اچھا نتیجہ نکلتا،سرفراز احمد

میچ میں ہماری پوزیشن اچھی تھی لیکن بارش ہوگئی ،ْکپتان کرکٹ ٹیم کی گفتگو

پیر 12 نومبر 2018 15:32

میچ دوبارہ شروع ہوتا تو ہمارے حق میں اچھا نتیجہ نکلتا،سرفراز احمد
ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ میچ دوبارہ شروع ہوتا تو ہمارے حق میں اچھا نتیجہ نکلتا،میچ میں ہماری پوزیشن اچھی تھی لیکن بارش ہوگئی۔

(جاری ہے)

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا میچ بارش کے باعث بغیر نتیجہ ختم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ٹیم میں تبدیلیوں کے باوجودون ڈے میں اچھینتائج مل رہے ہیں۔سرفراز احمد نے کہا کہ امام الحق فٹ ہیں،ان کواحتیاط کی وجہ سے نہیں کھلایا۔شاہین آفریدی ٹیم میں اچھااضافہ ہیںجبکہ حارث سہیل کی بیٹنگ سے ٹیم کوفائدہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ ون ڈے میں ٹاپ آرڈراچھاپرفارم کریتو بڑا ٹارگٹ بن سکتاہے۔

متعلقہ عنوان :