صوبائی وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد کا ترک رکن پارلیمنٹ سے ملاقات

پیر 12 نومبر 2018 18:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) خیبر پختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد کا ترک پارلیمنٹ کے رکن برہان سے ملاقات ، ترک حکومت کا خیبرپختونخوا کے قدرتی وسائل میں غیرمعمولی دلچسپی ، ماہ دسمبر میں ترک حکومتی وفد خیبرپختونخوا کادورہ کرے گی ، ترکی حکومت کاوفد دورہ خیبرپختونخوا کے موقع پر مختلف یاداشت پر دستخط کریں گے، تفصیلات کے مطابق ترک پارلیمنٹ کے رکن اورانٹرنیشنل پارلیمنٹری آفیسرکے ممبر صدرطیب اردگان کے رائٹ ہینڈ ، برہان نے اسلام آباد میں خیبرپختونخوا کے وزیرمعدنیات ڈاکٹر امجد سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جنہوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ترک کے رکن پارلیمنٹ برہان نے خیبرپختونخوا میں قدرتی وسائل اورمعدنیات میں غیرمعمولی دلچسپی لی ۔ جبکہ صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد نے ترک کے ممبر قومی اسمبلی کو خیبرپختونخوا کے معدنیات اورقدرتی وسائل کے حوالے سے بریفنگ دی اورکہاکہ خیبرپختونخوا قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا۔ کہ رابطوں کاسلسلہ جاری رکھیں گے اور 10دسمبر میں ترکی کا ایک نمائندہ وفد پاکستان خیبرپختونخوا کادورہ کریگا۔ دورہ کے دوران ترکی اورپاکستان کے درمیان مختلف یاداشت پردستخط کی جائیگی۔