فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے تحت ایم بی بی ایس فرسٹ ایئر کی کلاسز 16 نومبر سے شروع ہوں گی

پیر 12 نومبر 2018 22:12

لاہور۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور کے تحت ایم بی بی ایس فرسٹ ایئر کی کلاسز 16 نومبر سے شروع ہورہی ہیں، ترجمان فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عدنان اسلم نے زور دیا کہ لاہور، گوجرانوالہ، شیخو پورہ، قصور اور گجرات کے طلبہ 16 نومبر کو یونیورسٹی میں رپورٹ کردیں جبکہ دیگر اضلاع کے طالبعلموں کو 17 نومبر صبح 9 بجے رابطہ کرنا ہوگا، ترجمان نے بتایا کہ باقاعدہ پڑھائی کا سلسلہ 19 نومبر سے شروع ہوگا،مزید تفصیلات کیلئے یونیورسٹی کی ویب سائٹ دیکھی جاسکتی ہے۔