سرگودھا،صوبہ بھر کی25 ہزار سے زائد اساتذہ تبادلوں کے حوالے سے پریشانی میں مبتلا

پیر 12 نومبر 2018 23:29

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2018ء) صوبہ بھر کی25 ہزار سے زائد اساتذہ تبادلوں کے حوالے سے پریشانی میں مبتلا ہوگئے، صوبائی وزیر کے ٹوئٹ کے بعد بھی تبادلوں کی پالیسی تاحال واضح نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کی25 ہزار اور ضلع سرگودھا کے 2 ہزار396اور اساتذہ تبادلوں کی وجہ سے پریشان ہیں ،صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کے ٹوئٹ کے بعد بھی تبادلوں پر صورتحال ابھی تک واضح نہیں ہو سکی، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق تبادلوں کے حوالے سے نئی سمری وزیر اعلیٰ کو بھجوائی گئی ہے نئی سمری میں تبادلوں کیلئے نیا شیڈول تیار ہوگا، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ نئی سمری میں نئی درخواستیں وصول کرنے کے حوالے سے بھی اجازت طلب کی گئی ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے تبادلوں کو پرانے شیڈول کے مطابق کرنے کا اعلان کیا تھا، جبکہ دوسری جانب سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے اساتذہ کا کہنا تھا کہ مراد راس کے ٹوئٹ کے باوجود سکول ایجوکیشن اتھارٹی تبادلوں کے معاملات سے بے خبر ہے اور اساتذہ پریشانی سے دوچار ہیں۔

متعلقہ عنوان :