نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے دوررکھنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم اردگرد کے ماحول پرنظررکھیں ،صوبائی وزیر چوہدری اجمل چیمہ

منگل 13 نومبر 2018 00:40

ملتان ۔12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر بیت المال چوہدری اجمل چیمہ نے کہاہے کہ اب پاکستان ترقی کرے گاکیونکہ ملک محفوظ ہاتھوں میں آچکاہے ۔نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے دوررکھنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنے اردگرد کے ماحول پرنظررکھیں ۔سوشل ویلفیئر پنجاب میں منشیات کے خاتمے کے لئے ہرممکن تعاون کرے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوںنے بہائوالدین زکریایونیورسٹی میں این جی اوز کے زیراہتمام منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرقومی اسمبلی کے چیف وہیپ ملک عامر ڈوگر نے کہاکہ اس طرح کی کانفرنس کاانعقاد ہوناچاہیے ۔چیئرمین سول سوسائٹی نیٹ ورک پاکستان اکمل اویسی اورسبطین رضالودھی نے کہاکہ منشیات سے پاک معاشرہ ہماری ذمہ داری ہے ۔اس موقع پرپروفیسر کامران ،ڈاکٹرریاض ،ڈاکٹرفرزانہ کوکب سمیت دیگراین جی اوز کے ممبران نے بھی شرکت کی ۔