عابدہ پروین ایک لیجنڈ گلوکارہ ہیں جن کا صوفیانہ کلام میں کوئی جوڑ نہیں خواہش ہے کہ ان کے ساتھ پرفارم کروں ‘کومل رضوی

منگل 13 نومبر 2018 12:41

عابدہ پروین ایک لیجنڈ گلوکارہ ہیں جن کا صوفیانہ کلام میں کوئی جوڑ نہیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) اداکارہ و گلوکارہ کومل رضوری نے عابدہ پروین کے ساتھ گلوکاری کرنے کی خواہش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ عابدہ پروین ایک لیجنڈ گلوکارہ ہیں جن کا صوفیانہ کلام میں کوئی جوڑ نہیں انہوںنے صوفیانہ کلام کے ذریعے دنیا بھر میں اپنا جو مقام بنایا ہے اس کا کوئی ثانی نہیں ،میری خواہش ہے کہ میں ان کے ساتھ کسی شو میں پرفارم کروں ۔

(جاری ہے)

نہوںنے ایک جریدے کو انٹر ویود یتے ہوئے کہاکہ مجھے شہرت تو ڈرامہ سیریل ہوائیں سے ملی جس میں ابتدائی طو پر میرا کریکٹر مختصر سا تھا مگر بعد مے میرے کریکٹر کو بڑھا دیا گیا اور اسی ڈرامہ سیریل کی وجہ سے میں پورے پاکستان میں مقبول ہوگئی ۔انہوںنے کہاکہ میں نے گلوکاری کرنے کا عز م کررکھا تھا اور میں گلوکاری ہی کرناچاہتی تھی مگر قسمت پہلی اداکاری کی طرف لے آئی اور اب میر اتمام تر رحجان گلوکاری کی طرف ہے ۔انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ پہلی شادی کی ناکامی کے بعد ابھی میں نے دوسری شادی کے بارے میںسوچا نہیں او ر جب بھی قسمت میں ہوگا تو ضروریہ فریضہ بھی پورا کروںگی لیکن فی الحال میں نے ابھی اس بارے میں کوئی غور نہیں کیا ۔

متعلقہ عنوان :