کیلی فورنیا میں ایمرجنسی کا نفاذ،

جنگلات کی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 44 ہوگئی، 2 لاکھ 50 ہزار افراد محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا

منگل 13 نومبر 2018 12:41

کیلی فورنیا میں ایمرجنسی کا نفاذ،
کیلی فورنیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں گزشتہ 6 روز سے لگی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جا سکا، آگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 44 ہو گئی ہے جبکہ 2 لاکھ 50 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ کیلی فورنیا کی بٹ کاؤنٹی کے ناظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کیلی فورنیا سے مزید 13 افراد کی لاشیں نکالنے کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 44 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے پیراڈائز کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے جہاں ہزاروں ایکڑ رقبے پر پھیلی آگ سے 7,000 عمارتیں جل کر راکھ ہو گئی ہیں جسے کیلی فورنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔ کائونٹی ناظم نے کہا کہ اب تک 2 لاکھ 50 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ کیمپ فائر کے نتیجے میں شمالی کیلی فورنیا کا 110,000 ایکڑ رقبہ شدید متاثر ہوا ہے۔ جنوبی کیلی فورنیا میں ووسلے فائر سے 57,000 عمارتیں خطرے میں ہیں جبکہ 93 ہزار ایکڑ رقبہ آگ کی لپیٹ میں ہے۔ فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں، ہواؤں کے باعث آگ بھجانے والے عملے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :